🌺🌺🌺101st Birth Anniversary of Shaheed Hakim Mohammed Said🌺🌺🌺

Published: 26 January 2021
on channel: Hamdard Public School Main Campus Karachi - HPS
488
40

🌺🌺🌺 ایک عظیم دن ہےکہ یہ دن جناب حکیم محمد سعید کا یوم ولادت ہے January 9th🌺🌺🌺
ہمدرد پبلک اسکول میں ہمیشہ یہ دن شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ آج کل کے نامساعد حالات کے باوجود ہمدرد پبلک اسکول میں اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا کیونکہ آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے لہذا ۸ جنوری کو حکیم صاحب کے چہیتے نونہالوں کے ہمراہ حکیم صاحب کی سالگرہ منانے کا پروگرام طے پایا۔ بچوں کو پہلے ہی بتادیا گیا تھا کہ ۸ جنوری کو صبح دس بجے ہم سب حکیم صاحب کی سالگرہ منائیں گے لہذا سب بچوں نے اپنے طور پر کیک اور موم بتی ساتھ رکھ کر سالگرہ کا اہتمام کیا۔ ایک ٹیچر نے زوم پر مختصرا اس دن کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور پھر حکیم صاحب پر لکھی ہوئی اپنی ایک مختصر نظم کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد دوسری ٹیچر نے حکیم صاحب کے عنوان سے ایک کہانی سنائی جس میں حکیم صاحب کی شخصیت کا ذکر کرتے ہوئے مختلف پہلووں سے بچوں کو روشناس کرایا گیا۔ اسکے بعد ہمدرد پبلک اسکول کے طلباء بلال، انعمتا، ہانیہ، سجل، رومیسہ، علینا اور ابصار نے اپنے معصوم انداز میں حکیم صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائے سعید کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔